اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

کراچی کے موسم سے متعلق میٹرولوجسٹ کی آخری پیشگوئی

03 فروری, 2025 12:08

چیف میٹرولوجسٹ نے ریٹائرڈ ہوتے ہوتے کل اور پرسوں شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے اپنی مدت کے مکمل ہونے کے آخری روز جاتے جاتے پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں منگل اور بدھ کو رات میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق رمضان کے ابتدائی دنوں میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے، رمضان میں دن نسبتاً گرم اور رات میں سمندری ہوا کے باعث موسم بہتر رہے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں موسم کچھ گرم رہ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات سندھ کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اپنی مدت مکمل ہونے کے آخری روز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top