اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

چینی چیٹ بوٹ نے حساس ڈیٹا لیک ہونے کا سُراغ لگا لیا

03 فروری, 2025 10:31

چینی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے 10 لاکھ سے زائد حساس ریکارڈز کی موجودگی پر مبنی ایک ڈیٹا لیک بیس کا سراغ لگا لیا۔

سی ایس او آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق ویز ریسرچ کے سائبر سکیورٹی محققین نے 10 لاکھ سے زائد حساس ریکارڈز کی لیک کا سراغ لگا یا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ لیک ڈیٹا بیس سکیورٹی اور پرائیویسی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

چینی اے آئی چیٹ بوٹ کمپنی کے مطابق خاص طور پر جب مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں بڑی مقدار میں معلومات جمع کرتی ہیں اور ان کا تجزیہ کرتی ہیں۔

چینی اے آئی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے مبینہ طور پر مناسب تصدیق کے بغیر دنیا بھر میں صارفین کے ایک بڑے ڈیٹا بیس کو بے نقاب کیا ہے۔

ویز ریسرچ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا بیس میں چیٹ لاگ، سسٹم کی تفصیلات، آپریشنل میٹا ڈیٹا، اے پی آئی سیکرٹس اور حساس لاگ اسٹریمز جیسی حساس معلومات شامل ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا بیس میں 10 لاکھ سے زائد ریکارڈز موجود ہیں اور یہ انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ دنیا کے کسی بھی فرد کیلئے قابل رسائی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top