اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

کنزہ اور منور فاروقی کس کی میوزک ویڈیو میں ساتھ نظر آئیں گے؟

02 فروری, 2025 20:36

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی اور بھارتی کامیڈین منور فاروقی بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور ریتو ریبا کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو میں ساتھ نظر آئیں گے۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے گانے کے ٹیزر کی ریلیز کی اطلاع دی، جس پر مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "محبت کی خوشبو آپ کی طرف آ رہی ہے!” گانے کا ٹیزر ایک دردناک محبت کی کہانی کی جھلک پیش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی کی بھارتی کامیڈین کیساتھ ویڈیو وائرل، تعلقات کی خبریں

گلوکارہ نیہا ککڑ اور ریتو ریبا کے نئے گانے کا ٹیزر یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: ہانیہ کی خوبصورتی کا راز کیا ہے، پلاسٹک سرجری یا کچھ اور؟

کچھ روز قبل دونوں کنزہ ہاشمی نے نیپال میں سیر و تفریح کے دوران ایک ریل بنائی جس میں بھارتی کامیڈین منور فاروقی کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ویزا تو انکو بھی نہیں ملے گا، دونوں پاک بھارت اسٹارز کی ویڈیو کچھ شائقین نے تعلقات کی خبریں بھی دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top