مقبول خبریں
عثمان خواجہ کی اہلیہ کی قبول اسلام سے متعلق گفتگو

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی اہلیہ ریچل نے قبولِ اسلام سے متعلق گفتگو کرکے مداحوں کو اپنا گرویدا بنالیا۔
آسٹریلوی چینل 7 کرکٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ریچل خواجہ نے اپنی زندگی اور شوہر سے متعلق گفتگو کی اور مشکل حالات کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے قبولِ اسلام سے متعلق اپنے نظریات کے بارے میں کیتھولک خاندان میں پلنے بڑھنے والی ریچل کا کہنا تھا کہ یہ پورا معاملہ لوگوں کے لیے دلچسی کا باعث ہے، مجھے اس میں کوئی حیرانی نہیں ہوتی، یہ وہ چیز ہے جس پر مجھے واقعی فخر ہے۔
مزید پڑھیں: سراج کا نام ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کی نگری میں محبت تلاش کرنے لگا
ریچل کا کہان تھا کہ میں واقعی اُس زندگی پر فخر محسوس کرتی ہوں جو ہم نے مل کر بنائی ہے، ہمارے رشتے اور میرے فیصلے پر، جیسے جیسے سال گزرتے جا رہے ہیں، میں اپنے مذہب تبدیل کرنے اور اسلام کے بارے میں ایمانداری سے بات کرنے کے فیصلے سے مزید خوش اور مطمئن ہوتی جارہی ہوں اور جتنا میں اس مذہب میں شامل ہوتی جا رہی ہوں، اُتنا ہی اسے پسند کرتی جا رہی ہوں۔
مزید پڑھیں: کیا محمد سراج بھی عشق کے ڈگر پر چل پڑے؟
انکا کہنا تھا کہ اسلام نے ان کے نظریات کو بدل کر رکھ دیا ہے اور یہ ہمیں مکمل طور پر مرکزیت اور بنیادیت فراہم کرتا ہے، میرے لیے اسلام واقعی معنیٰ خیز ہے، یہ زندگی کو معنیٰ دیتا ہے۔
یہ مجھے زندگی کی ہر چیز کو منطق کے دائرے میں لانے میں مدد کرتا ہے، جیسے کہ زندگی کے تمام ٹکڑوں کو ایک ساتھ ملانا، کبھی کبھی یہ کچھ الجھن کا باعث بھی ہوتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ ایک دوسرے اور خود مذہب کے بارے میں کافی تنقیدی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
میں ہمیشہ حیران رہ جاتی ہوں جب لوگ تبصرہ کرتے ہیں تمہیں وہ لباس نہیں پہننا چاہیے یا تمہیں اپنا چہرہ ڈھانپ لینا چاہیے، یہ بالکل اس کے خلاف ہے جو اسلام کا پیغام ہے، ہمیں واقعی کسی اور کے انتخاب پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ریچل خواجہ، جن کا اصل نام ریچل میک لیلن تھا، نہ صرف آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی شریک حیات ہیں بلکہ ایک کامیاب پروفیشل وومن بھی ہیں۔
وہ 21 جنوری 1987 کو سڈنی آسٹریلیا میں پیدا ہوئیں اور ایک بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر اور 7کرکٹ کی رپورٹر کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔