مقبول خبریں
غزہ میں ناکامی کا غصہ صہیونی فوج مغربی کنارے پر نکالنے لگی

اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں کے ہزیمت کے بعد مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام تیز کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شمال جینن میں آپریشن کے نام پر فلسطنیوں کے قتل عام کا نیا ہتھکنڈا اپنالیا ہے۔
مغربی کنارے آج پر اسرائیل فوج کے آپریشن میں 16 سال کے لڑکے سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: "غزہ کی نسل کشی کو مغربی کنارے پر بھی دہرائیں گے”
قبل ازیں گزشتہ روز مغربی کنارے پر مزاحمتی تحریک نے ایک اسرائیلی فوجی کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: مزاحمت کاروں کی جوابی کارروائی سے ایک صیہونی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
دوسری جانب آپریشن کے آغاز پر انتہاء پسند عہدیدار کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے، ہم نے جو کچھ غزہ میں کیا وہ مغربی کنارے کے شمال میں آپریشن میں دہرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے فلسطینیوں پر تشدد کا انکشاف
ادھر اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے رہا ہونے والے فلسطینی بیمار اور تشدد سے شدید زخمی ہیں جنہیں علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔