اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ڈنمارک میں ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت

02 فروری, 2025 18:58

سویڈش ڈنمارک کے اسلامو فوبک سیاست دان راسموس پالوڈن نے ایک بار پھر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی قوم پرست اینٹی امیگریشن پارٹی اسٹارم کرس کے 43 سالہ بانی اور رہنما ملعون راسموس پالوڈن نے ترک سفارت خانے کے باہر توہین آمیز فعل کا ارتکاب کرکے ایک بار پھر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں پالوڈان کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رنجیدہ کردیا۔

مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بےحرمتی کرنیوالا ملعون فائرنگ سے ہلاک

راسموس پالوڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بےحرمتی 30 جنوری کو عراقی تارک وطن سلوان مومیکا کے قتل کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے ماضی میں کئی مرتبہ ناپاک فعل کو دہرایا، اسے گزشتہ روز گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

مومیکا نے 2023 میں سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی تھی جس کے باعث دنیا بھر میں مظاہرے اور ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے 2023 میں سویڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ عراقی شخص کو حوالے کرے تاکہ اس پر ملکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جا سکے تاہم سوئیڈن نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top