مقبول خبریں
کراچی؛ پانی بجلی کیخلاف احتجاج، مظاہرین کا فیملی پر تشدد

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پانی و بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے فیملز پر دھاوا بول دیا۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر کی مصروف ترین سڑک سہراب گوٹھ پر پانی و بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔
اس موقع پر مشتعل افراد نے ٹریفک جام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی میں بیٹھی فیملی کو راستہ دینے کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی، اس دوران احتجاج میں شریک مظاہرین مشتعل ہوگئے اور فیملی پر حملہ کردیا۔
واقعہ دوران ٹریفک پولیس اور ریسکیو اہلکار منظر عام سے غائب رہے۔
مزید پڑھیں: محبت کی خاطر کراچی آئی امریکی خاتون نفسیاتی وارڈ میں داخل
خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما اقبال محسود نے گزشتہ روز سہراب گوٹھ کا دورہ کیا اور دکانداروں سمیت شرکاء کو عوامی احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت دی تھی۔