اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری

02 فروری, 2025 18:16

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے باوجود قابض صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چینل کان کے صحافی سلیمان مسودہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو امید ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے مذاکرات رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالکھ کے درمیان اس وقت پس پردہ مذاکرات جاری ہیں تاکہ ٹیموں کی تشکیل کو حتمی شکل دی جاسکے، جس کے نتائج جلد منظر عام پر آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: مصر، اردن کا اپنے فلسطینی بھائی، بہنوں کی میزبانی سے صاف انکار

ایک اور اسرائیلی تجزیہ کار نے لکھا کہ نیتن یاہو اپنے امریکی دورے کے دوران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے اسرائیلی اخبار معاریو میں ایک مضمون میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی ماضی میں عملی جامہ پہننے کے قریب تھی، یہ محض اتفاق نہیں کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے اپنا علاقائی دورہ یروشلم کے بجائے ریاض سے شروع کیا۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی! ٹرمپ نے عرب ممالک سے رابطے بڑھا دیے

دوسری جانب سخت گیر اسرائیلی سیاسی جماعت شاس کے سربراہ آریہ درعی نے اماراتی وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کو فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے منتقل کرنے کا نیا منصوبہ کیا؟

اس سے قبل، ایک مغربی سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عربی 21 کو بتایا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی میں دراڑیں پڑنے کی خبریں مکمل طور پر درست نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: "فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی! ٹرمپ کا خواب ہی رہے گا”

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہونے والی غزہ جنگ کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر تاخیر آئی تھی تاہم جنگ بندی کے کیساتھ ہی مذاکرات کو دور بحال ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top