مقبول خبریں
ہانیہ کی خوبصورتی کا راز کیا ہے، پلاسٹک سرجری یا کچھ اور؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی خوبصورتی کے راز کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔
معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر کے چہرے پر جو خوبصورتی نظر آتی ہے اس کے پیچھے کئی پلاسٹک سرجریاں ہیں۔
ڈاکٹر اریج خالد کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر موجود ڈمپل، جو کہ ان کی شخصیت کی ایک خاص پہچان سمجھے جاتے ہیں، اصل میں پلاسٹک سرجری کا نتیجہ ہیں۔
مزید پڑھیں: یہ کیسا حجاب ہے؟ علیزہ تنقید کی زد میں
انہوں نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے نہ صرف اپنے گالوں بلکہ اپنی ناک، ہونٹوں اور ٹھوڑی کی بھی سرجری کروائی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گالوں کو لفٹ کرایا ہے اور اپنی آئی برو میں بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔
ڈاکٹر اریج خالد نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ ایک خوبصورت اداکارہ ہیں۔
مزید پڑھیں: سراج کا نام ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کی نگری میں محبت تلاش کرنے لگا
ہانیہ عامر کی پلاسٹک سرجری سے متعلق یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے اور لوگوں کے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: نازیبا میسجز؛ صنم جنگ نے لڑکے کو وارننگ جاری کردی
یاد رہے کہ ہانیہ عامر سے پہلے بھی کئی مشہور اداکاراؤں کے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے حسن کو بہتر اور برقرار رکھنے کے انکشافات سامنے آتے رہے ہیں۔