مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی؛ فزیکل ٹکٹس کب کہاں اور کیسے ملیں گی، جانیے؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 3 فروری سے شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچز کے تمام فزیکل ٹکٹس 26 شہروں میں 108 ٹی سی ایس مراکز پر دستیاب ہوں گے۔
ٹی ایس ایل مراکز پر فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 4 بجے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: بالنگ اوسط 100 اور بیٹنگ ایوریج 9! واہ کیا سلیکشن ہے؟
تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹس کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 28 جنوری سے آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لان ٹکٹ کی بکنگ شروع کردی تھی۔
مزید پڑھیں: فہیم اشرف کو کیوں اسکواڈ کا حصہ بنایا؟ فینز سلیکشن پر برس پڑے
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے 10 میچوں کے لیے مختلف کیٹیگریز میں پریمیم سیٹنگ 1500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔
واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔