اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

باغی فوج کا سوڈانی بازار پر حملہ، 56 شہری ہلاک ہو گئے

02 فروری, 2025 14:10

سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے خرطوم شہر کے بازار پر حملہ کرکے 56 افراد کو ہلاک کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے اُم درمان شہر کے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 158 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز سبرین مارکیٹ پر ہونے والے حملے میں کم از کم 158 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی ختم ، ایک بار پھر لڑائی شروع

مزید پڑھیں:سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع

دوسری جانب آر ایس ایف نے حملے کی تردید کی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الناو اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے حملے کے بعد زخمیوں کو اب بھی اسپتال لایا جا رہا ہے۔
سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top