اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی رونمائی

02 فروری, 2025 13:14

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں آئے روز فوجی آلات کی رونمائ ہوتی ہے لیکن اب 1700 کلو میٹر تک مار کرنے والے زبردست میزائل کی رونمائی کردی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزارت دفاع کی جانب سے ہونے والی میزائلوں کی نمائش کا دورہ کیا جہاں ان کے دورے کے دوران 1700 کلومیٹر تک مار کرنے والے اعتماد بیلسٹک میزائل کی نمائش کی گئی۔

مزید پڑھیں:ایرانی سائنسدانوں نے کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

مزید پڑھیں:شیعہ، سنی ایک دوسرے کیلئے جان دینے کو تیار ہیں، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ماہرین کے مطابق بیلسٹک میزائل ایران کے ہتھیاروں کا ایک اہم حصہ ہیں اور انہیں یکم اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 1700 کلو میٹر تک مار کرنے والے والا جدید ترین بیلسٹک میزائل 16 میٹر لمبا اور 1.25 میٹر قطر کا حامل ہے۔ ایران کے 1700 کلو میٹر تک مار کرنے والے اعتماد میزائل ہدف کو نشانہ بنانے تک ہدایت کے مطابق حرکت کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top