مقبول خبریں
ٹرمپ کی منظوری؛ صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں کئی جنگجو ہلاک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کی منظوری دے دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے فضائی حملوں کی منظوری کے بعد امریکی فورسز نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کر دیا جس میں متعدد جنگجو ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا 3ممالک کیلئے تیل و گیس پر ٹیرف کے نفاذ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صومالیہ میں مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کیلئے خطرہ تھے، امریکی فضائی حملے میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی فضائی حملے میں داعش کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایاگیا جبکہ صدارتی دفتر صومالیہ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی حملے سے پیشگی آگاہ کردیا گیا تھا۔