اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

لاس اینجلس آتشزدگی؛ 3 ہفتے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، 37 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ

01 فروری, 2025 20:14

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 3 ہفتوں بعد قابو پالیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہےکہ 7 جنوری 2025 کو لگنے والی آگ پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا فائر ڈیپارٹمنٹ کا بتانا ہے کہ آگ سے 37,000 ایکڑ سے زیادہ رقبہ اور 10,000 سے زائد گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران 30 افراد ہلاک ہوئے اور لاکھوں بےگھر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس ایک بار پھر آگ کی لپیٹ میں آگیا، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم

دوسری جانب آگ سے نقصانات کے ابتدائی تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی؛ بیلا حدید کا آبائی گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کیسے لگی اور کس نے لگائی تاحال معلوم نہیں ہوسکا ہے جبکہ ماہرین نے اسے موسمیاتی تبدیلیوں کی اہم وجہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا

ادھر دنیا کی سب سے بڑی ملٹی بلین ڈالر کی ہالی ووڈ انڈسٹری اور انکے نامور اداکاروں کے بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ کئی فنکاروں کے گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top