اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

تین صیہونیوں کے بدلے اسرائیل نے 183 فلسطینیوں کو رہا کردیا

01 فروری, 2025 18:43

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تین اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رہا کیے گئے افراد میں سے 18 عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے جبکہ 54 افراد طویل قید اور دیگر 111 افراد کو 7 اکتوبر 2023 سے صیہونی فورسز نے حراست میں لیا تھا۔

مقبوضہ مغربی کنارے سے 25 فلسطینی رام اللہ شہر پہنچے جن میں سے سات کو علاقے سے باہر جلا وطن کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شامی مزاحمت کاروں نے صیہونی غاصبوں کیخلاف جنگ شروع کردی

مصری شہریت رکھنے والے ایک قیدی کو بھی مصر واپس بھیج دیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے خبر دی کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی تین بسیں ہفتے کے روز جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پہنچ گئیں۔

گرے رنگ کی جیل کی وردی میں ملبوس ان قیدیوں کا استقبال سینکڑوں فلسطینیوں نے کیا جو بسوں کے ارد گرد جمع ہوئے جب وہ شہر کے یورپین اسپتال پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: مال غنیمت میں صہیونیوں سے ملی گاڑیوں پر حماس کی انٹری

ریڈ کراس کی ایک بس 32 رہائی پانے والے فلسطینیوں کو لے کر مقبوضہ مغربی کنارے کی اوفر جیل سے نکل کر رام اللہ پہنچی۔

وہاں پہنچنے پر سابق قیدیوں کا پرجوش ہجوم نے استقبال کیا اور کچھ کو ان کی صحت کی وجہ سے رام اللہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top