اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

01 فروری, 2025 17:44

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہوگئی۔

جمعہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

ہفتہ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخوں میں بھی اضافہ ہوا، دن کے دوران 5 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونے کا بھاؤ 2,797 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کمی سے 3 ہزار 270 روپے پر آگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top