اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

محبت کی خاطر کراچی آئی امریکی خاتون نفسیاتی وارڈ میں داخل

01 فروری, 2025 17:15

نوجوان لڑکے کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ذہنی صحت کے معائنے کے لیے جناح اسپتال اسپتال کے شعبہ نفسیات میں داخل کرایا گیا ہے۔

اونیاہ اینڈریو کو ان کے بیٹے نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے والدہ کو بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق خاتون غیر مربوط انداز میں بات کر رہی تھی جس سے ذہنی صحت کے ممکنہ مسئلے کی نشاندہی ہوتی ہے، اس کی حالت کا جائزہ لینے کے لئے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ اس کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل امریکا میں مقیم ان کے بیٹے یرمیاہ اینڈریو رابنسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی والدہ کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں صرف خبروں کے ذریعے معلوم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی میں در بدر امریکی خاتون پر چھیپا کو رحم آ گیا

کراچی آئی امریکی خاتون کا بیٹا منظر عام پر آگیا، بڑے انکشافات بھی کردیے

اونیجا کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے پاکستان گئی تھیں اور انہیں دو ہفتوں کے اندر واپس آنا تھا تاہم وہ واپس نہیں آئیں۔

یرمیاہ نے انکشاف کیا کہ اس نے اور اس کے بھائی نے اپنی ماں کو واپس آنے کے لئے راضی کرنے کی متعدد کوششیں کیں، یہاں تک کہ ان کے لئے ٹکٹ بھی خریدا لیکن تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top