اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

کیا اداکار احمد علی اکبر بھی شادی کر رہے ہیں! دُلہنیا کون؟

01 فروری, 2025 13:34

شوبز انڈسٹری میں تیزی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش ہونا شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز سے ہی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اداکار مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تصدیق کے بعد اب اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا درفشاں اور احمد علی اکبر صلاح الدین ایوبی سیریز میں جلوہ گر ہوں گے؟

اگرچہ اداکار کی ذاتی زندگی نجی رہی ہے، لیکن ان کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑ لیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کی جگہ میں بڑھتی ہوئی شخصیت ماہم بتول سے شادی کرنے والے ہیں۔

 

دوسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ احمد علی اپنی زندگی کو بہت پرائیوٹ رکھتے ہیں اوراسی لیے انکی شادی بھی بہت سادگی سے ہوسکتی ہے جس میں صرف قریبی رشتے داروں کی ہی شرکت ممکن ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top