مقبول خبریں
رجب بٹ کا فیملی ولاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے فیملی ولاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو بالآخر جواب دے دیا۔
حال ہی میں رجب بٹ نے ایک ٹی وی شو میں اپنی شادی اور فیملی ویلاگنگ پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بھی بات کی، گزشتہ برس رجب بٹ نے اپنی شادی پر دونوں ہاتھوں سے پیسہ پانی کی طرح بہایا جس کیوجہ سے اُن پر سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے شدید تنقید کی گئی تاہم انکی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز خوب وائرل بھی رہیں۔
مزید پڑھیں:نماز کی بےحرمتی؛ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج
مزید پڑھیں:مشی خان نے یوٹیوبر رجب بٹ کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
رجب بٹ نے کہا کہ جب ایک امیر آدمی کا بے روزگار بیٹا کسی غریب آدمی کو لینڈ کروزر چلاتے ہوئے دیکھے گا، تو اسے دکھ تو ہوگا اور وہ اُس پر تنقید بھی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ڈکی بھائی کی مثال دے سکتا ہوں، اس نے گیمنگ اور روسٹنگ کی جس میں وہ گالی گلوچ کر رہا تھا، یہ چیز لوگوں کو پسند نہیں آئی تو پھر اس نے ڈیلی ویلاگنگ شروع کردی، اب اسکی شادی ہوگئی تو وہ کیا کر سکتا ہے؟
انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو چھپا تو نہیں سکتا، جو اس کے ساتھ سارا دن موجود ہوتی ہے، آپ کچھ بھی کرلیں لیکن اگر آپ عروج پر پہنچ چکے ہیں تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے، یہی میرے ساتھ بھی ہوا، جب میں ٹاپ ویلاگرز میں شامل ہوا تو مجھ پر بھی تنقید شروع ہوگئی۔
رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جو اپنے فیملی ویلاگز اور ٹک ٹاک لائیو کے لیے مشہور ہیں، ان کے یوٹیوب چینل پر 5.64 ملین سبسکرائبرز ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے صفِ اول کے یوٹیوبرز میں سرفہرست شمار ہوتے ہیں۔