اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

‘جنرل (ر) فیض حمید کو عمر قید یا سزائے موت دی جائے گی’

01 فروری, 2025 11:11

سینیٹر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید کیخلاف جاری انکوائری پر جرات مندانہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق انٹیلی جنس چیف کو یا تو سزائے موت یا عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ آج ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ فیض حمید پلی بارگین کے گواہ نہیں بنیں گے اور انکی سزا اور کورٹ مارشل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی درخواست بریت خارج

مزید پڑھیں:فیض حمید کیخلاف ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی شروع کی گئی، ترجمان

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے احتساب کی کارروائی شروع کر دی ہے اور جنرل فیض کی سزا نہیں روکی جائے گی۔

علاوہ ازیں فیصل واوڈا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کے درمیان جاری اختلافات پر بھی بات کی۔ ان کا ماننا ہے کہ جنید اکبر اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود جیل میں قید رہنما عمران خان کی مدد نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے متعلق اہم بیان

فیصل واوڈا نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ علی امین گنڈاپور کے پی کے وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت انہیں بچانے کی کوشش کرے گی۔

فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو قید میں رکھنا چاہتے ہیں اور بیرسٹر گوہر بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین نہیں رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top