مقبول خبریں
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو گیس کے نئے نرخ کیا ہیں؟

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں فروری کیلئے 3.68 فی کلو اضافہ کر دیا گیا،جس کے بعد فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر ہو گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 3 ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا۔
اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 43 روپے 52 پیسے مہنگا ہو کر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں ایک اعشاریہ 6 فیصد اضافہ اور ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں صفر اعشاریہ 19 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایل پی جی کے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں ایک اعشاریہ 47 فیصد اضافہ ہوا۔