اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

31 جنوری, 2025 19:01

سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بدھ 5 فروری کو بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں سیاسی اور اخلاقی حمایت کے اظہار اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کی صبح 8 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے دوران ان کی حمایت کرنے کا عزم رکھتا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعہ کو وفاقی حکومت نے بھی 5 فروری کو قومی تعطیل کا اعلان کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے اس دن صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
ملک بھر میں تعطیل کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا پیغام دینا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top