اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی

31 جنوری, 2025 15:51

اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top