اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

امریکا نہ روس، دنیا کا سب سے بڑا فوجی کمانڈ سینٹر کہاں تعمیر ہو رہا ہے؟

31 جنوری, 2025 14:33

ایک برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین پینٹاگون سے کم از کم 10 گنا بڑا فوجی مرکز تعمیر کر رہا ہے۔

چینی فوج مغربی بیجنگ میں ایک بہت بڑا کمپلیکس تعمیر کر رہی ہے جس کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ یہ پینٹاگون سے کہیں بڑا کمانڈ سینٹر ہوگا۔

فنانشل ٹائمز کی جانب سے حاصل کردہ سیٹلائٹ تصاویر جن کا امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے جائزہ لیا جا رہا ہے، بیجنگ سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں تقریبا 1500 ایکڑ پر محیط تعمیراتی مقام کو ظاہر کرتی ہیں۔

متعدد موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اس مقام پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے جو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری کمانڈ سینٹر ہوگا اور پینٹاگون سے کم از کم 10 گنا بڑا ہوگا۔

تصویر — آن لائن

ایف ٹی کے ذریعہ حاصل کردہ سیٹلائٹ تصاویر کے جائزے کی بنیاد پر یہ بڑی تعمیر 2024 کے وسط میں شروع ہوئی۔

اس صورتحال سے واقف تین افراد نے بتایا کہ کچھ انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے اس منصوبے کو "بیجنگ ملٹری سٹی” کا نام دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top