مقبول خبریں
راکھی ساونت سے شادی؛ دودی خان نے بڑے دعوے کردیے

پاکستانی اداکار دودی خان نے بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دودی خان نے راکھی ساونت کے ساتھ نہ صرف شادی کرنے سے انکار کیا بلکہ وعدہ کیا کہ راکھی پاکستان کی ہی بہوں بنیں گی۔
دودی خان نے کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی اور میں نے راکھی کو پرپوز کیا تھا تاہم شادی کے اعلان کے بعد مجھ پر بہت تنقید کی گئی۔
اداکار نتے دعویٰ کیا کہ میں راکھی کو بہت پہلے جانتا ہوں، انہوں نے اپنی زندگی میں بڑے بُرے دن دیکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
راکھی ساونت کس اداکار سے ملنے کیلئے پاکستان آرہی ہیں؟
راکھی ساونت کا پاکستانی شوہر پولیس آفسر نکلا
ویڈیو بیان میں دودی خان نے راکھی کو مخاطب کرکے کہا کہ راکھی آپ میری بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ راکھی، آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی اور آپ کی شادی میں اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا۔
View this post on Instagram