مقبول خبریں
کراچی میں در بدر امریکی خاتون پر چھیپا کو رحم آ گیا

کراچی: سماجی فلاحی ادارے چھیپا کے سربراہ کو امریکا سے آئی محبت میں گرفتار خاتون پر رحم آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی ادارے کے سربراہ رمضان چھیپا نے محبت میں ناکام امریکی خاتون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سالہ نوجوان چھیپا کے دفتر آئے اور مجھے سے ملاقات کرے۔
انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا اس مسئلے کو حل ہو جانا چاہیے،اس واقعے سے پاکستانی کی بدنامی ہو رہی ہے، دنیا پاکستان کے بارے میں کیا سوچے گی۔
مزید پڑھیں:نوجوان کی محبت میں آئی امریکی خاتون کی طبیعت خراب
مزید پڑھیں:امریکی خاتون کیلئے رشتہ کروانے والی آنٹی بھی میدان میں آگئیں
دوسری جانب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے پیسے اور شوہر کے ہمراہ کر دبئی جانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔ محبت میں ناکام امریکی خاتون نے رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک لاکھ ڈالر دیں، میں شوہر کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی ہوں، مجھے پاکستانی کہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران رمضان چھیپا نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیپو سلطان تھانے کی پولیس نے امریکی خاتون کو ان کے حوالے کیا۔ خاتون گزشتہ کچھ روز سے دربدر تھیں، اس پرییشانی کو مجھ سے نہیں دیکھا گیا، ہوٹل یا گیسٹ ہاوس میں کوئی بھی رہائش نہیں دے رہا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستانی نوجوان کے محبت میں گرفتار امریکی ریاست نیویارک سے کراچی پہنچنے والی خاتون دربدر ہونے لگی ہے تاہم کراچی کے 19 سالہ نوجوان اور امریکی خاتون کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا تھا۔ دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں بدل گئی اور ساتھ جینے مرنے کے وعدے ہونے لگے۔
انھی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے امریکی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لی اور دو بچوں کو نیویارک میں چھوڑ کر پاکستان کا رخ کیا۔ امریکی خاتون جس سے ملنے آئی وہ فیملی سمیت غائب ہوچکا ہے تاہم امریکی خاتون کے بدلتے بیانات اور ٹھکانے جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات خاتون ایک گیسٹ ہاؤس کے اندر گھس گئی، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میری ہیرے کی انگوٹھی اس گیسٹ ہاؤس میں رہ گئی، گیسٹ ہاؤس والا خاتون کو دیکھ کر سخت پریشان ہو گئے۔
گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کے مطابق خاتون کی کوئی انگوٹھی گیسٹ ہاوس میں نہیں ہے، گیسٹ ہائوس انتظامیہ کا امریکی خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کر دیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہو گئی، ذرائع کے مطابق خاتون جس گیسٹ ہاؤس جا رہی ہے وہ منع کر رہے ہیں۔