مقبول خبریں
پاکستان میں کتنے فیصد افراد پرفیوم کا استعمال کرتے ہیں؟

پاکستان میں ایک تہائی سے بھی کم شہری پرفیوم اور خوشبو لگاتے ہیں جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد خوشبوؤں کا استعمال کرنے لگے۔
گیلپ پاکستان کی ایک تحقیق کی جانب سے جاری کردہ ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘پرفارم، ڈیوڈرنٹ دیگر خوشبوؤں کے استعمال کی عادت 32 فیصد تک محدود ہے، جبکہ 40 فیصد نوجوانوں میں اس کا زیادہ استعمال رپورٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانیوں نے افطاری کے ساتھ کھانے کو پہلی ترجیح دی، گیلپ سروے
گیلپ سروے میں بتیا گیا کہ پاکستانی شہریوں نے گزشتہ روز پرفیوم یا دیگر خوشبوؤں کا استعمال کیا تھا تو 30 سال سے کم عمر کے صرف 40 فیصد افراد نے ہاں میں جواب دیا۔
سروے کے مطابق 30 سے 50 سال کی عمر کے 27 فیصد اور 50 سال سے زائد عمر کے 30 فیصد افراد نے مثبت جواب دیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ خوشبوؤں کا استعمال نوجوان عمر کے گروپ میں سب سے زیادہ ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کم از کم 55 فیصد ہائی اسکول اور بہتر تعلیم یافتہ افراد خوشبو کو اچھی سونگھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔