مقبول خبریں
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

لاہور سے کراچی شہر آنے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرین کی ایک بوگی پل سے نیچے اتر گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا ہے، لاہور سے فیصل آباد جانیوالی والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔
مزید پڑھیں:ریلوے اسٹیشن دھماکا؛ سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف کرین شاہدرہ اسٹیشن روانہ کردی گئی ہے، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔