مقبول خبریں
یرغمالیوں کی رہائی؛ حماس نے یحییٰ سنوار کے بینرز آویزاں کردیے

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر شہید سربراہ یحییٰ سنوار کے بینرز آویزاں کرکے صہیونی حکام کی نیندیں حرام کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی آج رہا کرکے ریڈ کراس کے حوالے کیے۔
اس موقع پر فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس نے اپنے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک گھر کے باہر ملبے کے ڈھیر پر انکے بینرز آویزاں کیے۔
مزید پڑھیں: غزہ؛ مزاحمتی تحریکوں نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حماس نے جس گھر کے ملبے پر حماس کے شہید رہنما کے بینر آویزاں کیے وہ یحییٰ سنوار کا تھا اور اس عمل کا مقصد صہیونیوں کو پیغام دینا تھا کہ وہ جس تنظیم کو نست و نابود کرنے آئے تھے انہیں اسی سے مذاکرات کے بعد یرغمالی رہا ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مزاحمتی تنظیم نے ایک اور صیہونی خاتون فوجی کو رہا کردیا
یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر حماس کے تازہ دم دستوں نے پریڈ بھی کی تھی، جس کے لائیو مناظر دنیا بھر میں دیکھائے گئے۔
مزید پڑھیں: حماس کی رہا کردہ اسرائیلی فوجی خواتین کے کارڈ پر کیا لکھا تھا؟
حماس کی جانب سے لگائے گئے بینر پر رہنما کی تصویر اور چند لائنز درج ہیں جن کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔