اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

امریکی خاتون کیلئے ”رشتہ کروانے والی آنٹی” بھی میدان میں آگئیں

30 جنوری, 2025 18:49

امریکی خاتون اونیجا کو پاکستان میں نوجوان اور اسکی فیملی کی جانب سے دھوکا ملنے کے بعد رشتہ کروانے والی آنٹیاں بھی میدان میں آگئیں۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ایک رشتہ کروانے والی آنٹی نے امریکی خاتون کو پیشکش کی ہے کہ اگر خاتون چاہے تو میں اس کا رشتہ پاکستانی لڑکے سے کروا سکتی ہوں۔

کراچی میں امریکی خاتون کی گارڈن کے فلیٹ میں موجودگی کی خبر سن کر علاقے میں رشتہ کرانے والی خاتون اپارٹمنٹ پہنچ گئی، ایک پاکستانی لڑکا امریکا میں ہی ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون سے شادی کا خواہشمند نابینا بزرگ سامنے آگیا

خاتون سے جب رشتہ کرانے کی فیس سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو جتنے پیسے دے دیتا ہے لے لیتی ہوں کیونکہ میں خود غریب ہوں۔

دوسری جانب امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھر کے پاس پر ڈیرہ ڈال رکھا ہے جبکہ لڑکا اور اسکے اہلخانہ گھر چھوڑ کرفرار ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون کو کراچی بلانے والا لڑکا منظر عام پر آگیا

دوسری جانب عشق کا جھانسہ دے کر خاتون کو امریکا سے کراچی بلانے والا نوجوان بھاگ گیا اور گھروالوں کو لے کرجس گاڑی میں نکلا وہ اسی کے نام رجسٹرڈ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے خاتون لڑکے سے ملاقات اور امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top