مقبول خبریں
قرآن پاک کی بےحرمتی کرنیوالا ملعون فائرنگ سے ہلاک

سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس معاملے پر سوئیڈش پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں، اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس شخص نے 2023ء میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی۔
یاد رہے کہ اس شخص نے 2023ء میں سوئیڈن میں اور اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ سال بھی اس ملعون کی موت کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم ناروے حکومت نے اُس وقت اس کی موت کی تصدیق نہیں کی تھی۔
قرآن پاک کی متعدد بار بے حرمتی کرنے والا سلوان مومیکا عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے تعلق رکھتا تھا۔