مقبول خبریں
امریکی خاتون سے شادی کا خواہشمند نابینا بزرگ سامنے آگیا

نوجوان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا دھوکے کا شکار ہوئی جو کافی کوششوں کے باوجود کراچی سے جانے کا نام لینے کو تیار نہیں۔
خاتون نے لڑکے ندال احمد میمن کے گارڈن ایسٹ میں واقع گھر کے باہر دھرنا دیا اور حکومت سے کئی مطالبات کیے جن میں ہفتہ وار کم از 5 ہزار ڈالر، پاکستانی پاسپورٹ اور رہائشی پلاٹ شامل ہے۔
کراچی کا نوجوان شادی سے انکاری ہوا تو امریکی سیاہ فام خاتون سے شادی کے لیے کوئی لڑکا نہیں بلکہ ایک نابینا بزرگ سامنے آگیا جس نے خاتون سے ملنے کی ناکام کوشش بھی کی تاہم اسے رسائی نہ مل سکی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کو کراچی بلانے والا لڑکا منظر عام پر آگیا
جی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ امریکی خاتون کے حوالے سے اطلاع ملی تھی تو شادی کے لیے یہاں آیا ہوں، خاتون سے شادی کرکے امریکا جانا چاہتا ہوں۔
شریف شیرانی نامی بزرگ نے کہا کہ امریکا میں خاتون کے ساتھ پر سکون زندگی گزاروں گا لیکن اس سے پہلے شادی پر خاتون میرے گھر والوں کو 50 ہزار ڈالر فراہم کرے۔