اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

پاکستانی امریکی جج نے ٹرمپ کا صدارتی حکمنامہ منسوخ کروا دیا

30 جنوری, 2025 09:52

پاکستانی نژاد امریکی جج کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد اور قرضے منجمد کرنے سے متعلق حکم نامہ منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔

عدالت نے وفاقی قرضے اور مالی امداد منجمد کرنے کے حکم نامے کے کچھ حصوں پر عمل درآمد روک دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی خاتون جج لورین علی خان نے صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کا حکم واپس لینا پڑا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کیا اور وہ وفاقی فنڈنگ پر عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔

لورین علی خان، ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون، امریکا میں ایک وفاقی ضلع جج ہیں جو اپنے والد ڈاکٹر محمود علی خان کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں۔

کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمود اور ان کی اہلیہ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top