اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

امریکی مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا

30 جنوری, 2025 09:37

امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا  کر دریا میں جا گرا ہے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کتنی ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ پی ایس اے ایئرلائنز کا ایک ریجنل جیٹ ریگن کے قریب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ امریکی فوج کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا ایک ہیلی کاپٹر اس حادثے میں ملوث ہے۔

ایف اے اے کے مطابق پی ایس اے امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 وچیٹا، کنساس سے روانہ ہوئی تھی، طیارے میں عملے سمیت 65 افراد سوار تھے۔

پولیس نے کہا کہ ہوائی اڈے کی سرحد سے متصل دریائے پوٹومیک میں متعدد ایجنسیاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔

فروری 2009 کے بعد سے امریکا میں کوئی مسافر طیارے کو حادثہ پیش نہیں آیا ہے، لیکن حالیہ برسوں میں تقریبا مس ہونے والے واقعات نے سنگین حفاظتی خدشات کو جنم دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top