مقبول خبریں
امریکی خاتون کو کراچی بلانے والا لڑکا منظر عام پر آگیا

نوجوان کے پیار میں مبتلا ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی۔
جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے 19 سالہ لڑکے احمد میمن کے پیار میں مبتلا ہونیوالی امریکی خاتون (جو 2 بچوں کی ماں ہیں) اسوقت کراچی میں لڑکے گھر کے باہر موجود ہیں۔
فرار لڑکے نے پولیس سے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ خاتون کیساتھ آن لائن کاروبار کرتا تھا اور اس دوران امریکی خاتون دل دے بیٹھی، خاتون پہلے سے شادی شدہ اور بچے تھے۔
لڑکے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں ہوں، خاتون کی پاکستان آمد پر شاہراہ فیصل کے ایک ہوٹل کا کمرا بک کروایا تھا اور واپسی کا بھی ٹکٹ کروایا گیاتھا لیکن خاتون واپس نہیں گئی۔
امریکی خاتون کو دوبارہ بھیجنے کیلئے بھی ٹکٹ کراویا تھا لیکن وہ نہیں گئی۔
ادھر احمد میمن نامی لڑکا کال سینٹر میں معمولی نوکری کرتا ہے جبکہ امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچی تو اہلخانہ گھر بند کرکے فرار ہوگئے۔