اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

چین کی ایپ سے خوفزدہ امریکا نے اپنے بحریہ پر نئی پابندی عائد کردی

29 جنوری, 2025 20:11

امریکی بحریہ نے اپنے اہلکاروں پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے چینی ایپ کے استعمال کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ نے چین میں بنائی گئی نئی آرٹیفشل انٹیلی جنس ایپ ڈیپ سیک کے استعمال کو سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ممنوع قرار دے دیا ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ سیک کے استعمال سے متعلق سیکورٹی اور اخلاقی خدشات پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی کمپنی نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا، ایک کھرب ڈالر کا نقصان

چینی ایپ نے 15 جنوری کو ریلیز ہونے کے فوراً بعد، ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل کے پلے اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے سافٹ ویئر میں سرفہرست ہے اور اسے 20 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مشہور ہونے والے اے آئی اسسٹنٹ پر اچانک سائبر حملہ

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کی اس ایپ تک رسائی اور امریکی شہریوں کے خلاف استعمال کیے جانے کے بعد چین میں صارفین کے ڈیٹا کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیپ سیک بظاہر امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہی کارکردگی دکھاتی ہے تاہم یہ چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں بہت کم وسائل کا استعمال کرتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top