اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ایران میں بچوں کیلئے ’اے آئی سمارٹ پارک’ تعمیر ہوگیا

29 جنوری, 2025 16:56

تہران: ایران کے سائنسی ادارے نے پہلی بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک انٹرایکٹو روبوٹک پلے گراؤنڈ بنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۔ایران کے سائنسی ادارے نے پہلی بار مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے روبو کِڈز کے نام سے ایک انٹرایکٹو روبوٹک گراؤنڈ بنایا ہے جس میں  بچوں کیلئے تفریحی ​​اور تعلیمی کھیلوں کا انتظام موجود ہے۔

ایران کی نالج بیسڈ کمپنیاں مختلف صنعتوں اور شعبوں میں اہم ایجادات کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی صحت اور تعلیمی پیشرفت کے لئے سمارٹ گیموں کے میدان میں بھی فعال نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی شہریوں کیلئے دوست ملک نے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا

ایران اس وقت گیم انڈسٹری کے میدان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے سمارٹ تفریحی پارک ڈیزائن کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ایران کی "Arsam Green Robotic کمپنی کو ٹیکنالوجی اور روبوٹکس کے شعبے کی اہم کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ کمپنی الیکٹرانکس، میکینکس اور کمپیوٹر کے رجحانات کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں تعمیری گیمز اور تفریحی پارکوں کے لئے درکار مصنوعات تیار کر رہی ہے۔

فجی سمارٹ کھلونا

مذکورہ کمپنی نے کورونا کے دوران "فجی” کے نام سے ایک سمارٹ کھلونا بنایا جو اس وقت عوام کے لیے دستیاب ہے۔ یہ کھلونا مصنوعی ذہانت کی مدد سے بچوں کو مختلف تعلیمی پروگرام فراہم کرتا ہے

تفریحی پارکوں کی تعمیر میں مصنوعی ذہانت کا استعمال

مذکورہ سانئسی ادارے کے ماہرین نے روبوکڈز انٹرایکٹو روبوٹک پلے گراؤنڈ کی منفرد خصوصیات کے بارے میں بتایا کہ اس کھیل کے میدان میں استعمال ہونے والی گیمز مکمل طور پر انٹرایکٹو ہیں۔

انکا کہان تھا کہ اس تفریحی پارک میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈیجیٹل گیمز کی دنیا کا ایک مجموعہ فراہم کیا گیا ہے، جو بچوں اور نوجوانوں کے لئے تعلیمی اور تفریحی پروگرام مہیا کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top