اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان

29 جنوری, 2025 16:10

مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے یکم فروری 2025 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

خام تیل کی قیمت میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بھاؤ بڑھنے کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ای ڈی) کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے تیل کی عالمی قیمتوں کے رجحانات اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے سمری متعلقہ وزارت کو پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار

حتمی فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے۔

گزشتہ جائزے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top