مقبول خبریں
چینی اے آئی ایپ امریکی شہریوں کے موبائل پر قابض ہوگیا

مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی ایپ ڈیپ سیک (اے آئی اسسٹنٹ) امریکی گوگل پلے اسٹور میں سر فہرست پوزیشن پر آگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیپ سیک اے آئی اسسٹنٹ ایپل اسٹور پر اپنی سابقہ کامیابی کے بعد اب امریکا میں گوگل پلے اسٹور میں سب سے اوپر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں:چینی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی کمپنی نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا، ایک کھرب ڈالر کا نقصان
جنوری کے وسط میں لانچ ہونے کے بعد سے ڈیپ سیک کی اینڈروئیڈ ایپ نے پلے اسٹور پر 1.2 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ جمع کیے ہیں، جبکہ اس کے آئی او ایس ہم منصب نے عالمی سطح پر 1.9 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ دیکھے ہیں۔
ڈیپ سیک کا سرفہرست مقام مصنوعی ذہانت سے چلنے والے چیٹ بوٹس میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کے درمیان سامنے آیا ہے، خاص طور پر چینی لیب سے اوپن سورس اے آئی ماڈلز کے اجراء کے بعد جو اوپن اے آئی، گوگل، میٹا اور اینتھروپک جیسے صنعت کے بڑے اداروں کا مقابلہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مشہور ہونے والے اے آئی اسسٹنٹ پر اچانک سائبر حملہ
خیال رہے کہ انسٹال کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے، چونکہ ایپ صرف پلے اسٹور پر 5 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی نشاند ہی کرتا ہے۔