اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

امریکا میں جو بھی غیر قانونی داخل ہوگا مجرم کہلائے گا، وائٹ ہاؤس

29 جنوری, 2025 09:31

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا میں جو بھی غیر قانونی داخل ہوگا مجرم کہلائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پہلی نیوز بریفنگ میں کہا کہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے ہیں، ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے، البتہ وفاقی ادارے کے فنڈز روکنے کا اقدام عارضی ہے۔

کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی ایپ ڈیپ سیک کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں، امریکی قومی سلامتی کونسل کو ڈیپ سیک کے منفی اثرات کی روک تھام کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی کمپنی نے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا، ایک کھرب ڈالر  کا نقصان

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہونا چاہئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top