اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

سونے کی قیمت میں ایک دم بڑی کمی

28 جنوری, 2025 18:39

پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی جو عالمی مارکیٹ کے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 315 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی منگل کو سونے کے بھاؤ میں 26 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کا نرخ 20 ڈالر اضافی پریمیم کے ساتھ 2 ہزار 741 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کی بہترین کار کا ایوارڈ کس کے نام رہا؟ اعلان ہوگیا

مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کمی سے 3 ہزار 363 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے دام میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top