اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

سی پیک سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ جھوٹی قرار

28 جنوری, 2025 16:24

اسلام آباد: چین نے برطانوی اخبار گارجین میں سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) سے متعلق رپورٹ جھوٹی قرار دے دی۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ اس میں چینی سفارت کار کا سی پیک سے متعلق بیان مکمل طور پر جھوٹا ہے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گارجین کی رپورٹ میں جو زبان اور بیانات استعمال کیے گئے ہیں، وہ واضح طور پر غیر معتبر اور چین کے مؤقف کی بنیادی سمجھ سے عاری ہیں۔

مزید پڑھیں:سی پیک نے پاکستانی معاشی ترقی میں سنگ میل عبور کر لیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹر نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی کی اور عام سمجھ کے لیے بنیادی احترام کی پامالی کی۔

گارجین نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں چین کے سیاسی سیکریٹری وانگ شن جیے نے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے پاکستانی حکومت پر جھوٹے بیانات دینے کا الزام لگایا۔

رپورٹ کے مطابق شن جیے نے کہا گوادر اور بلوچستان میں چینیوں کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے، اگر سیکیورٹی کی یہی صورت حال برقرار رہی تو یہ ترقی کو روک دے گی۔ چینی سفارت خانے نے کہا چین ہمیشہ گوادر بندرگاہ کی تعمیر اور بلوچستان کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top