اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

ٹک ٹاک کو کونسی امریکی کمپنی خرید رہی ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا

28 جنوری, 2025 13:06

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے، ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں اس بات پر ہاں کہوں گا، کیونکہ ٹک ٹاک بہت دلچسپ ہے۔

ٹک ٹاک کو ایک امریکی قانون کا سامنا ہے جس کے تحت کمپنی کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اپنے چینی مالک بائٹ ڈانس سے علیحدگی اختیار کر لے یا امریکا میں پابندی کا سامنا کرے۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پابندی کا قانون 19 جنوری کو ان خدشات کے باعث نافذ العمل ہوا تھا کہ چینی حکومت امریکیوں کی جاسوسی کرنے یا امریکی رائے عامہ پر خفیہ طور پر اثر انداز ہونے کے لیے اس کا استعمال کر سکتی ہے۔

تاہم ٹرمپ نے بیجنگ کے ساتھ حل تلاش کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد ڈھائی ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔

سی ایف آر اے ریسرچ کے اینجلو زینو نے کہا کہ مائیکروسافٹ ممکنہ خریداروں میں سے ایک ہے جن کے پاس ٹک ٹاک میں سرمایہ کاری کرنے کی وجہ ہوگی۔

ان کا ماننا ہے کہ مائیکروسافٹ ڈیجیٹل اشتہارات کی جگہ میں مزید قدم جمانے کی خواہش رکھتا ہے۔

اس قانون کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی ٹک ٹاک کو امریکا میں عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعد ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا وعدہ کیا تاکہ پابندی میں تاخیر کرکے ‘معاہدہ کرنے’ کے لیے چینی کمپنی کو وقت دیا جا سکے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں اپنے پہلے دور میں ٹرمپ نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top