اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

آج ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

04 فروری, 2025 08:45

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں دھند رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top