مقبول خبریں
اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر لبنان بارڈر پر فائرنگ کردی، 15 افراد شہید

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جنگ بندی معاہدے باوجود اسرائیل نے گھروں کو لوٹنے والے لبنانی شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں 15 افراد شہید اور 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں حولہ، مجدل سلم، شقرہ تکون میں لبنانی شہریوں کو اپنے علاقوں پر واپس جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی فائرنگ کے نیتجے میں 15 افراد شہید اور 83 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: "فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی! ٹرمپ کا خواب ہی رہے گا”
جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوجیوں کے مکمل انخلاء کی 60 دن کی مہلت ختم ہوگئی ہے اور لبنانی فوج بارڈر کا کنٹرول سنبھال رہی ہے لیکن اسکے باوجود اسرائیل حزب اللہ کیساتھ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس پر شہریوں میں غصہ ہے۔