جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

سیف پر حملہ؛ غلطی سے گرفتار شخص نوکری اور دلہنیا سے محروم

26 جنوری, 2025 19:40

بالی ووڈ اداکار پر حملے کے شبے میں گرفتار ہونیوالا شخص اپنی نوکری اور دلہنیا سے محروم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے الزام میں ممبئی پولیس کے ہاتھوں غلطی سے گرفتار کے کولابہ کا 31 سالہ رہائشی آکاش کیلاش کنوجیا اپنی ملازمت کے ساتھ ساتھ دلہا بننے سے بھی محروم رہ گیا۔

آکاش نامی لڑکے کو پولیس نے 17 جنوری کو جنیشور ایکسپریس کے ذریعے ممبئی سے بلاس پور جاتے ہوئے شک بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سیف پر حملہ کرنیوالا پہلے بھارتی، پھر مسلمان اور اب بنگلادیشی بن گیا

یہ پیشرفت ممبئی پولیس کی جانب سے ‘ریلوے پروٹیکشن فورس’ کو الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سامنے آئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آکاش 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں اداکار سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں چوری کی ناکام کوشش اور حملے میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس پالیسی کی دستاویزات منظر عام پر

آکاش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ریلوے پروٹیکشن فورس’ کے اہلکاروں نے محض شک کی بنیاد پر نہ صرف مجھے گرفتار کیا بلکہ انہوں نے میری تصویر کے ساتھ ایک پریس ریلیز بھی جاری کردی تھی۔

اس کے نتیجے میں میری منگیتر کے گھر والوں نے شادی سے انکار کردیا اور جس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا انہوں نے بھی مجھے نوکری سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے شوہر پر حملے کی روداد بیان کردی

آکاش نے مزید بتایا کہ ‘اسی دوران میری دادی کا بھی فون آیا جنہوں نے مجھے بتایا کہ میری ہونے والی دلہن کے گھر والوں نے نیوز چینلز پر میری تصویر دیکھنے کے بعد شادی سے انکار کردیا ہے’۔

مذکورہ شخص نے مزید کہا کہ ‘جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ مستقبل میں کبھی کوئی مجھ سے شادی کرنے پر راضی ہوگا’۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top