جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

"مجھے بھی امیر بنادو” حرا مانی کی یوٹیوبر سے انوکھی فرمائش

26 جنوری, 2025 18:50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے یوٹیوبر رجب بٹ سے ایک انوکھی فرمائش کرڈالی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد ویڈیوز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رجب بٹ اپنی شادی اور شیر کا بچہ رکھنے کے باعث مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

حرا مانی اور رجب بٹ کا یہ دلچسپ واقعہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نادیہ حسین نے انڈسٹری میں ناجائز تعلقات سے پردہ چاک کر دیا

یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ہحرا مانی میک اپ روم میں موجود تھیں اور رجب بٹ اپنے معمول کے مطابق ولاگنگ کر رہے تھے، دونوں شخصیات کے درمیان سلام دعا اور خیریت دریافت کرنے کے بعد، حرا مانی نے رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بڑی شخصیت قرار دیا۔

اداکارہ نے پھر یوٹیوبر سے فرمائش بھی کی کہ وہ ان کی رہنمائی کریں تاکہ وہ بھی اپنا یوٹیوب چینل شروع کرسکیں، حرا مانی نے مزاحیہ انداز میں رجب بٹ سے کہا کہ "پلیز مجھے بھی امیر بنادو”۔

مزید پڑھیں: شیر کا بچہ رکھنا جرم؛ یوٹیوبر کو سزا مل گئی

لائیو ویڈیو میں رجب بٹ نے دعوے سے کہا کہ وہ اس وقت پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں اور اگر حرا مانی اپنا یوٹیوب چینل بناتی ہیں تو وہ جلد ہی اداکاری چھوڑ دیں گی۔

رجب نے مزید کہا کہ جس دن حرا مانی کا چینل بنے گا، وہ انہیں بطور تحفہ نصف ملین یعنی 5 لاکھ سبسکرائبرز دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top