مقبول خبریں
فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی! ٹرمپ نے عرب ممالک سے رابطے بڑھا دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد متنازع بیان غزہ کے عوام کو انکی سرزمین سے بےدخل کرنے کیلئے دیگر عرب ممالک سے رابطے بڑھادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ بندی کو ایک ہفتہ بھی نہ گزرا کے ڈونلڈ ٹرمپ نے قابض ریاست اسرائیل کے حق میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غزہ والوں کو انکی سرزمین سے منتقل کرنے کے منصوبے پر دیگر عرب ممالک سے رابطے بڑھادیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ میں چاہتا ہوں کہ مصر بھی غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے، تقریبا 15 لاکھ لوگوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں، ہم اس سارے معاملے کو صاف کررہے ہیں تاکہ مزید کوئی لڑائی نہ ہو۔
مزید پڑھیں: حماس کی رہا کردہ اسرائیلی فوجی خواتین کے کارڈ پر کیا لکھا تھا؟
انہوں نے بتایا کہ ‘میں پوری غزہ پٹی کو دیکھ رہا ہوں،یہاں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کی نئی آبادکاری عارضی یا مستقل بھی ہوسکتی ہے’۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اردن اور مصر غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کریں، اس سلسلے میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سے بات کی ہے جبکہ مصر صدر عبدل فتح السیسی سے اتوار کو بات کرونگا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کو فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے منتقل کرنے کا نیا منصوبہ کیا؟
انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم اسرائیل کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے عائد کی گئی پابندی اٹھالی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کو آج بم ریلیز کردیے گئے ہیں، جس کا انہیں طویل عرصے سے انتظار تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ بم قابض صہیونی ریاست نے خریدے ہیں۔