جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

فارم سے پریشان کوہلی اور روہت ‘سادھو’ بن گئے؟

26 جنوری, 2025 20:30

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز، سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں شکست اور پھر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین ہار کے بعد آؤٹ آف ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت کئی بھارتی کرکٹرز پنڈت بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی ٹیم کے کرکٹرز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ دلچسپ تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔

بھارت میں فی الحال مذہبی اعتبار سے کمبھ میلہ جاری ہے، جو ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کے گھر سے ڈیلیوری بوائے نے میچ کے 2 ٹکٹس چوری کرلیے

رواں برس ‘مہا کمبھ میلے’ میں تاحال کسی بھارتی کرکٹر کی شرکت کی تصویر سامنے نہیں آئی ہے تاہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ تصاویر کے ذریعے پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کو میلے میں شرکت کروادی گئی ہے جس میں تمام کرکٹرز ‘سادھو’ کا روپ دھار رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: نوبیاہتا جوڑا اپنا ولیمہ چھوڑ کر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گیا

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول، شریاس ائیر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سادھو کے روپ میں ‘مہا کمبھ میلے’ میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top