جمعہ، 14-فروری،2025
جمعہ 1446/08/15هـ (14-02-2025م)

فوجی خواتین کی رہائی! اسٹیج کیوں اور کہاں بنایا، تقریب کا مقصد کیا تھا؟

26 جنوری, 2025 17:32

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے صیہونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو اسٹیج اور لاکھوں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے رہا کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی خواتین فوجیوں کی تقریب کیلئے باقاعدہ اسٹیج، غزہ سٹی میں واقع پارلیمنٹ بلڈنگ کے سامنے بنایا گیا تھا، یہ وہی عمارت ہے جہاں اسرائیل نے قبضہ کرکے فتح کا جھنڈا لہرایا تھا۔

ٹھیک اسی پارلیمنٹ کے سامنے قابض صہیونی ریاست کو اوقات دکھانے کیلئے حماس نے دنیا اور اپنے دشمن کو ایک پیغام دیا کہ وہ ایک صورت میں اپنے یرغمالی آزاد کرواسکتا ہے کہ اگر وہ مذاکرات کرے، دوسری کوئی صورت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: حماس کی رہا کردہ اسرائیلی فوجی خواتین کے کارڈ پر کیا لکھا تھا؟

حماس نے اسرائیلی فوجی خواتین کو باعزت طریقے سے رہا کرکے دنیا بھر میں خوب پذیرائی سمیٹی، وہیں اسرائیلی میڈیا پر یہ مناظر لائیو دیکھائے گئے جس پر اسرائیل تلملا اُٹھا۔

مزید پڑھیں: حماس نے 4 خواتین صیہونی فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا

تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ٹیبل پر فلسطین کے جھنڈے اور مسجد اقصیٰ کی تصاویر نے اسرائیل اور اس کے حواریوں پر خوف طاری کردیا جبکہ بینرز پر عربی اور انگریزی زبان میں فتح کے الفاظ درج تھے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ 15 ماہ بعد حماس نے پھر کنٹرول سنبھال لیا

ان بینرز پر ایک طرف فلسطین کی آزادی کیلئے لڑنے والے مجاہدین ہمیشہ فاتح رہیں گے، دوسری طرف تحریر تھا کہ فلسطین، نازی صیہونیوں کے خلاف مظلوموں کی فتح کے نعرے درج تھے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی ایلیٹ انٹیلیجنس ایجنسی یونٹ 8200 اور شین بیٹ کے لوگو بھی موجود تھے، جو اسرائیلیوں پر واضح کررہے تھے کہ بے پناہ وسائل کے باوجود تم عسکری، سیاسی، جاسوسی اور میڈیا کے محاذ پر ہم سے شکست کھا گئے۔

اس تقریب میں حماس کے مجاہدین کے پاس وہی فوجی وردیاں اور خاص رائفلیں موجود تھیں جنہیں قابض دشمن سے میدان جنگ میں چھین کر لیا گیا تھا۔

Hamas Choreographs a Show of Force as It Hands Over the Hostages - The New  York Times

Hamas Asks For The Role Of The International Red Cross In The Release Of  Hostages In

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top